دعاؤں کی مالا وفا کی لڑی ہے – نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 28 اگست 2020ء)

مجلس انصاراللہ جرمنی کے سہ ماہی’’الناصر‘‘اپریل تا جون 2012ء میں مکرم طاہر صدیقی صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

دعاؤں کی مالا وفا کی لڑی ہے
جو بن کے نگینہ دلوں میں جڑی ہے
خلافت ہے یہ جس سے ہے کامرانی
لگی اُس کے فضلوں کی ہم پہ جھڑی ہے
خلافت کی برکت نے آسان کردی
وہ مشکل ہمیشہ جو ہم پہ پڑی ہے
جو بطحا کے صحرا سے پھوٹا تھا چشمہ
خلافت اُسی سلسلے کی کڑی ہے
ہے طاہرؔ تری زندگی کا یہ حاصل
جو صحبت میں اُس کی کٹی اِک گھڑی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں