دل کی دنیا لُٹا کے جی لیں گے … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 11؍نومبر2024ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍ستمبر 2014ء میں شہدائے احمدیت کے حوالے سے مکرم عبدالباسط طاہر صاحب کی ایک مختصر نظم شامل اشاعت ہے۔ یہ نظم ذیل میں ہدیۂ قارئین ہے:

دل کی دنیا لُٹا کے جی لیں گے
اپنے آنسو بہا کے جی لیں گے
دل ہیں بوجھل دعائیں زیرِ لب
یوں سبھی غم چھپا کے جی لیں گے
میرے مسلک میں بس محبت ہے
نفرتیں ہم بُھلا کے جی لیں گے
رات مجرم تو دن میں قاضی ہوں
دو رُخی یہ مٹا کے جی لیں گے
ہم شہیدوں کے نام لیوا ہیں
حوصلے ہم بڑھا کے جی لیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں