دل کی ہر بات اک سراب ہوئی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍مارچ 2008 ء میں مکرم مبشر احمد محمودؔ صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

دل کی ہر بات اک سراب ہوئی
زندگی کس قدر عذاب ہوئی
اپنے وجدان کا مآل کُھلا
اس کی صورت جو بے نقاب ہوئی
طول عمر خضر کسے معلوم
اک گھڑی تھی جو بے حساب ہوئی
منتشر زندگی ورق بہ ورق
اس پہ اتری تو اک کتاب ہوئی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

ur اردو
X