دن مسافت ہے شب مسافت ہے — نظم
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل ۲۷؍مئی ۲۰۲۵ء – خلافت نمبر)
روزنامہ‘‘الفضل’’ربوہ ۲۷؍جنوری ۲۰۱۴ء میں مکرم محمد مقصود احمد منیب صاحب کی خلافت کے حوالے سے ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:
دن مسافت ہے شب مسافت ہے
جاودانی تو بس خلافت ہے
اس کی برکت سے ہم فقیروں کی
بادشاہوں پہ بادشاہت ہے
پھول چہرے پہ جاں فدا اپنی
پھول چہرہ ہی اس کی زینت ہے
ہم ہیں نورِ نظر ، عدو مُردہ
اپنی اپنی ہی سب کی قسمت ہے
جسم کو چیر دے تو بسم اللہ!
زندگی موت کی امانت ہے
کربلائیں ہزار دیکھی ہیں
مسکرانا ہماری فطرت ہے
گالیاں سن کے دے رہے ہیں دُعا
اک مسیحا کی یہ نصیحت ہے