دن مسافت ہے شب مسافت ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 3؍جون 2009ء میں شائع ہونے والے مکرم محمد مقصوداحمد منیبؔ صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
دن مسافت ہے شب مسافت ہے
جاودانی تو بس خلافت ہے
ہم تو جاہل تھے ہم تو مردے تھے
یہ خلافت کی سب کرامت ہے
جس کو چاہے یہ معتبر کر دے
اس کے ہاتھوں میں سب حکومت ہے
اس کی برکت سے ہم فقیروں کی
بادشاہوں پہ بادشاہت ہے
کربلائیں ہزار دیکھی ہیں
مسکرانا ہماری فطرت ہے
گالیاں سن کے دے رہے ہیں دعا
اک مسیحا کی یہ نصیحت ہے