دوپہر خوں بکف صف بہ صف ہیں گلاب – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جولائی 2010ء میں مکرم مبارک احمد عابد صاحب کا کلام شائع ہوا ہے جس میں سانحہ لاہور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

دوپہر خوں بکف صف بہ صف ہیں گلاب
ظلم کے سامنے حوصلے بے حساب
آخری سانس میں بھی درود و دعا
موت میں سرخرو، زندگی کامیاب
اک عجب تمکنت سے ہوئے ہیں رواں
سوئے فردوس سارے یہ عزت مآب

رنگ لائے گا آخر کو ان کا لہو
یہ گئے مطمئن آتمائیں لئے
رات کٹ جائے گی، ابر چھٹ جائے گا
اپنے دامن میں ان کی وفائیں لئے
دائمی نیند یہ پُرسکوں سو گئے
اپنے آقا کی صدہا دعائیں لئے

اپنا تبصرہ بھیجیں