دین کے کام کے لیے میں چلا… نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 17؍ جولائی 2023ء)

حضرت میر ناصر نواب صاحبؓ دینی کاموں کی غرض سے اکثر چندہ اکٹھا کرتے تھے اور اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار اشعار میں بھی کرتے۔ ایسے ہی چند اشعار لجنہ اماءاللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ برائے2013ء نمبر1 کی زینت ہیں جو ہدیۂ قارئین ہیں:

دین کے کام کے لیے میں چلا
تا جماعت سے لاؤں میں چندہ
احمدی بھائیوں سے لاؤں مال
دینی کاموں پہ وہ لگاؤں مال
چار کاموں کا ہے خیال مجھے
واسطے ان کے ہے ملال مجھے
مسجد و ہسپتال مردانہ
اک زنانہ بھی ہے شفا خانہ
کچھ غریبوں کے واسطے ہیں مکاں
امن و آرام سے بسیں وہ جہاں
میں نے کی ہے یہ اس لیے تکلیف
میرا مالک قوی ہے میں ہوں ضعیف
میرے دکھ کو خدا کرے آسان
غیب سے بخشے وہ مجھے سامان

اپنا تبصرہ بھیجیں