دیکھے ہیں حسیں مَیں نے زمانے میں ہزاروں – نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 17دسمبر 2021ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ربوہ 17؍مئی 2013ء میں مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جو ذیل میں ہدیۂ قارئین ہے:
دیکھے ہیں حسیں مَیں نے زمانے میں ہزاروں
پر حسن ترا سارے حسینوں سے سوا ہے
کیا نُور ہے جو تجھ کو ملا ماہِ مبیں سے
کیا رنگ ہے جو سارے زمانے سے جدا ہے
لب کھلتے ہی پھولوں کی مہک آتی ہے تجھ سے
ہر دل پہ ترے نطق کا جادو سا چلا ہے
سوتا ہوں تو خوابوں میں نظر آتا ہے مجھ کو
حیران ہوں تُو خانۂ ویراں میں بسا ہے
کچھ روشنی جو مجھ میں سدا رہتی ہے روشن
یہ تیرا کرم تیری محبت کی ضیا ہے