ذات گو ہو گئی نہاں اُس کی – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا فروری2009ء میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی یاد میں مکرم محمودالحسن صاحب ایمن آبادی کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ذات گو ہو گئی نہاں اُس کی
بات پہنچی کہاں کہاں اُس کی
قدر و قیمت میں گوہرِ یکتا
خیر و خوبی ہو کیا بیاں اُس کی
گلشنِ دیں کو کر گئی شاداب
ہم نشیں چشمِ خوں فشاں اُس کی
آج گو ہم میں وہ نہیں موجود
تیر اُس کے ہیں اور کماں اُس کی
مختصر سی حیات تھی لیکن
کتنی لمبی ہے داستاں اُس کی

اپنا تبصرہ بھیجیں