ذیابیطس
ذیابیطس ہوجانے کی ایک بہت بڑی وجہ موٹاپا ہے اور اس کی وجہ سے دل کے حملے کا خطرہ بھی کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ پیدل چلنے کی عادت ڈال کر ذیابیطس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر اگر لمبی سیر کرنے کی بجائے زیادہ بار تھوڑے وقت کے لئے پیدل چلا جائے تو زیادہ فائدہ ہوتا ہے یعنی روزانہ ایک گھنٹہ چلنے کی بجائے اگر (ترجیحاً کھانا کھانے کے بعد) 20 سے 30 منٹ تک تین بار سیر کی جائے تو زیادہ مفید ہوتی ہے۔
سیر کا پروگرام بنانے سے پہلے جو امور پیش نظر رکھنے چاہئیں ان میں اپنے معالج سے مشورہ کرنے کے علاوہ مناسب اشیاء کااستعمال نہایت اہم ہے۔ مثلاً جوتے ایسے ہوں جن میں پاؤں کو تنگی نہ ہو اور پنجوں کی حرکت کیلئے مناسب جگہ موجود ہو۔ جرابیں کاٹن کی بجائے Woolکی ہوں تو زیادہ بہتر ہیں۔ کاٹن کی جراب کے استعمال سے Blister بن سکتے ہیں۔ اگر پاؤں پر چھالے یا Blistersبن جائیں تو ویزلین کا استعمال مفید ہوتا ہے تاہم ڈاکٹر سے بھی مشورہ کیا جانا چاہئے۔
چونکہ جسم میں پانی کی کمی سے خون میں شکر کی زیادتی کے مسائل بڑھ سکتے ہیں اس لئے بہتر ہے کہ سیر سے کچھ دیر پہلے مائع اشیاء استعمال کی جائیں خصوصاً گرمیوں کے موسم میں۔ دودھ یا پھلوں کے قدرتی جوس کا استعمال زیادہ بہتر ہے۔…یہ بھی اہم بات ہے کہ سیر کرنے کے فوائد کچھ عرصہ باقاعدہ سیر کے پروگرام پر عمل کرنے کے بعد ظاہر ہوں گے۔
اس بارہ میں ایک مختصر معلوماتی مضمون لجنہ اماء اللہ کینیڈا کے سہ ماہی ’’النساء‘‘ جولائی تا ستمبر 1997ء میں شامل اشاعت ہے۔