ذیا بیطس
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍اگست 1995ء میں مکرم ڈاکٹر عبداللہ پاشا صاحب کے قلم سے ذیابیطس کے بارے میں مفید معلومات شائع ہوئی ہیں۔
ذیابیطس میں احتیاط نہ کی جائے تو یہ بہت سی خطرناک بیماریوں کو پیدا کر سکتی ہے اور اگر بہت زیادہ احتیاط کی جائے تو خون میں شوگر لیول خطرناک حد تک کم ہوجاتا ہے۔
ذیابیطس میں جو اشیاء کھائی جاسکتی ہیں ان میں گوشت، مچھلی، انڈا، پنیر، دالیں (ماش اور چنے کے علاوہ)، بھنڈی توری، مولی، پیاز، گوبھی، مرچ، ٹماٹر، لیموں اور پالک شامل ہیں۔
جو چیزیں احتیاط کے ساتھ استعمال کرنی چاہئیں ان میں چپاتی (گندم وغیرہ کی)، کارن فلیکس، دلیہ، چاول، گاجر، ماش اور چنے کی دال، مکھن، گھی، انجیر، تربوز، تھوڑی مقدار میں تازہ پھل (سنگترہ ، جامن، خوبانی) دودھ، دہی اور نمکین بسکٹ ہیں جبکہ جو اشیاء نہیں کھانی چاہئیں ان میں چینی اور چینی سے بنی ہوئی اشیاء، شہد، گلوکوز، گنا، انگور، آلو اور چاکلیٹ شامل ہیں۔