راستی کی راہ پر صالحیت سے اگلی منزل
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 17 جولائی 2020ء)
لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (شہداء نمبر۔ شمارہ 2۔2010ء) میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کا یہ اقتباس شامل اشاعت ہے کہ
’’دیکھو تم نے خوب سوچ سمجھ کر اور کامل معرفت اور یقین کے ساتھ اپنے لیے راستی کی وہ راہ اختیار کی ہے جس پر صالحیت کی منزل کے بعد ایک شہادت کی منزل بھی آتی ہے اسے خوف و ہراس کی منزل نہ بناؤ، یہ تو ایک اعلیٰ و ارفع انعام کی منزل ہے جس پر پہنچنے کے لیے لاکھوں ترستے ہوئے مرگئے اور لاکھوں ترستے رہیں گے۔‘‘
(خطبہ جمعہ فرمودہ 12؍اگست 1983ء)