رفیق کوئی نہیں ہے کتاب سے بہتر … نظم
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل، 3؍مارچ 2025ء)
روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 16؍جولائی2014ء میں مکرم عطاءالمجیب راشد صاحب کی نظم بعنوان ’’قرآن کریم‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

رفیق کوئی نہیں ہے کتاب سے بہتر
کوئی کتاب نہیں الکتاب سے بہتر
سدا بہار ہے اس گلستاں کا ہر غنچہ
ہر ایک لفظ ہے اس کا گلاب سے بہتر
سوال کوئی بھی ، کیسا بھی ہو کسی دل میں
جواب اس میں ہے ہر اِک جواب سے بہتر
یہ بحرِ بیکراں ہے ایک علم و حکمت کا
ہے حرف حرف ہزاروں خطاب سے بہتر
یہ اِک کتاب ہے مکنون بھی مبیں بھی ہے
کہ پاؤ گے اسے تم ہر نصاب سے بہتر
کتابِ نُور جو اُتری حبیبِؐ مولیٰ پر
ہزار آفتاب و ماہتاب سے بہتر
جی کتاب سے بہتر کوئی چیز نہیں ہوتی لیکن اگر اچھی کتاب پڑھی جائے تو زیادہ اچھا ہے اور قرآن کریم تو ایسی کتاب ہے کہ اس سے بہتر کوئی کتاب نہیں-