روا جو ظلم کو رکھے خدا کے گھر کے ساتھ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9 جون 2010ء میں شہدائے لاہور کے حوالہ سے مکرم ناصر احمد سید صاحب کی نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

روا جو ظلم کو رکھے خدا کے گھر کے ساتھ
وہ کیسے خیر کرے گا کسی بشر کے ساتھ
یہ کہہ رہا ہے لہو آج سجدہ ریزوں کا
مٹا نہ پائے گا سچائی کوئی شر کے ساتھ
کسی کے بس میں نہیں ہیں خدا کی تقدیریں
وہ رُت کو پھیر بھی دیتا ہے اک نظر کے ساتھ
جہاں میں کفر تو فرعون کا بھی ٹوٹا ہے
وہ ایک عبرت زندہ ہے اپنے سر کے ساتھ

اپنا تبصرہ بھیجیں