رہبر کے لئے دوستو راہوں کو سجا دو – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍اکتوبر 2012ء میں مکرم فاروق محمود صاحب کی خلافت کے حوالہ سے ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

رہبر کے لئے دوستو راہوں کو سجا دو
اور دیدہ و دل فرشِ سرِراہ بچھا دو
اس رہ میں اَنا کی سبھی دیواریں گرا دو
ہے اس میں فضیلت سرِتسلیم جھکادو
ہے جائے ادب دوستو دربارِ خلافت
پہنائی خدا نے جسے دستارِ خلافت

مامور جسے کرتا ہے ، دیتا ہے سکینت
غیّور خدا رکھتا ہے پھر اُس کے لئے غیرت
جب بوجھ اُٹھانے کی بشر پائے نہ طاقت
سر گود میں رکھتا ہے بندھاتا ہے وہ ہمّت
دنیا میں وہی واقفِ اسرارِ خلافت
پہنائی خدا نے جسے دستارِ خلافت

اپنا تبصرہ بھیجیں