رہی اُس کی چھاؤں میں برکت بہت – نظم

محمود احمد ملک

جماعت احمدیہ بھارت کے خلافت سوونیئر میں شامل مکرم جمیل الرحمن صاحب کی نظم سے انتخاب پیش ہے:

رہی اُس کی چھاؤں میں برکت بہت
ملی دین کو سطوت و تمکنت
جو خاکی تھے وہ آسمانی ہوئے
عطا مومنوں کو ہوئی منزلت
یہ عزت، یہ اقبال سب کو مبارک
خلافت کے سو سال سب کو مبارک
یہ نجمِ یقیں مسکراتے ہوئے
اُجالے کی دف کو بجاتے ہوئے
دلاتا رہا ہے اُمید سحر
کڑی شب کے دُکھ خود اٹھاتے ہوئے
اندھیروں میں یہ ڈھال سب کو مبارک
خلافت کے سو سال سب کو مبارک

اپنا تبصرہ بھیجیں