زبانِ اشک سے جب دل بیان کرتا ہے – نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 19 ؍مارچ 2021ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍فروری2013ء میں مکرم مبارک احمد ظفرؔ صاحب کا خوبصورت کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

زبانِ اشک سے جب دل بیان کرتا ہے
پھر آسمان بھی اس پر دھیان کرتا ہے
فرشتے لے کے اُترتے ہیں اُس پہ آبِ زلال
جو شب درود سے روشن مکان کرتا ہے
یہ اس کا فضل ہے، اس کے ہی اختیار میں ہے
وہ جس کو چاہے امامِ زمان کرتا ہے
ملے جو موقع تو پھر جاؤ اُس کی محفل میں
کہ اس کا دیکھنا تازہ ایمان کرتا ہے
خدا نے ’’وَسِّعْ مَکَانَکَ‘‘ہے کہا جس کو
وہ مُلک مُلک کشادہ مکان کرتا ہے
نہیں قبولا جسے اُس کی قوم نے اب تک
قبول اُس کو مگر اب جہان کرتا ہے
جلائے رکھے گی اُس کو ہی آتشِ حسرت
ہمیں مٹانے کا جو بھی گمان کرتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں