Saturday, 12th September, 2026
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

زمیں سے پھوٹے گی پھر فصلِ گُل کی رعنائی- نظم

January 1, 2021 6 مناظر الفضل ڈائجسٹ

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن یکم جنوری 2021ء)

مجلس انصاراللہ جرمنی کے سہ ماہی‘‘الناصر’’اپریل تا جون 2012ء میں ایک محفل مشاعرہ کی رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ اس رپورٹ میں شامل جناب عبدالجلیل عباد صاحب کے نمونہ کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

زمیں سے پھوٹے گی پھر فصلِ گُل کی رعنائی
پھریں گے قافلے خوشبو کے گاؤں گاؤں میں
وہ بخش دے گا نئی زندگی زمینوں کو
وہ پھونک دے گا نئی روح ان فضاؤں میں
خدا کے ہاتھ کا پودا پھلے گا پھولے گا
پرندے چَین سے بیٹھیں گے اس کی چھاؤں میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *