چمن ، رنگ و بُو ، کہکشاں دیکھتا ہوں … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 6؍جنوری 2023ء)

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘کینیڈا جنوری 2013ء میں مکرم محمد ہادی مونس صاحب کی نئے عیسوی سال کے آغاز کے حوالے سے ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

چمن ، رنگ و بُو ، کہکشاں دیکھتا ہوں
نئے سال کا مَیں سماں دیکھتا ہوں
غلامانِ احمدؑ کے صدق و صفا کا
محبت بھرا اِک جہاں دیکھتا ہوں
جہاں خشک مٹی کبھی بےثمر تھی
خلافت کا اِک گلستاں دیکھتا ہوں
مسیحا کے فیضِ رواں کا سمندر
یہاں دیکھتا ہوں وہاں دیکھتا ہوں
نئے سال میں اِک نئی جستجو ہو
تو ہر احمدی کامراں دیکھتا ہوں
ہماری رسائی فزوں سے فزوں تر
ہمیشہ سے مَیں بےگماں دیکھتا ہوں
نئے سال کی ابتداء ہو مبارک
کہ سر پر نیا آسماں دیکھتا ہوں
معطّر جبینِ نظر جن کی دیکھی
وہی گامزن کارواں دیکھتا ہوں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں