سدا مہکو چمن میں اے بہارو اے مرے پیارو – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21 ؍اگست 2008ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالکریم خالد صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے:
سدا مہکو چمن میں اے بہارو اے مرے پیارو
پھلو پھولو مری آنکھوں کے تارو اے مرے پیارو
ستاروں سے بھرو دامن مناؤ جشن لیکن تم
شبِ تنہائی میں اس کو پکارو اے مرے پیارو
افق پر صبح کے آثار ظاہر ہورہے ہیں اب
جبیں سے گرد پونچھو، شب اتارو اے مرے پیارو
خلافت سے تعلق ہی تمہاری اصل طاقت ہے
وفا سے اس تعلق کو سنوارو اے مرے پیارو