سر زمینِ مہدیٔ دوراں میں اک مردِ خدا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍جولائی 2007ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی یاد میں مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کا کلام شائع ہوا ہے۔ اس میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

سر زمینِ مہدیٔ دوراں میں اک مردِ خدا
کیسے موسم میں ہمیں داغِ جدائی دے گیا
مصلح موعود کا لختِ جگر نور نظر
چھوڑ کر دنیائے دوں کو عازمِ جنت ہوا
سخت سے بھی سخت مشکل میں رہا سینہ سپر
اسوۂ حسنہ سے ہم کو دے گیا درسِ وفا
جانے والا اے خدا پائے ترا قربِ خواص
غم کے ماروں کو عطا ہو طاقت ِصبر و رضا

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/XQHLs]

اپنا تبصرہ بھیجیں