سزاوار حمد و ثنا ایک ہے – حمدیہ کلام
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30مئی 2012ء میں جناب ابن آدم کا حمدیہ کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
سزاوار حمد و ثنا ایک ہے
ہے صد شکر اپنا خدا ایک ہے
جو اِک سے زیادہ ہوں مشکل کُشا
غموں سے نہ بندہ ہو عہدہ برآ
حقیقت میں مشکل کُشا ایک ہے
ہے صد شکر اپنا خدا ایک ہے
زمانے کا ہوتا نہ مالک کوئی
نہ مالک کوئی اور نہ سالک کوئی
کہ درویش کی تو صدا ایک ہے
ہے صد شکر اپنا خدا ایک ہے