سلام ، عالی مرتبت ، فیض گنجور – نظم
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جولائی 2012ء میں مکرم چودھری سعید احمد کوکب صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کو کینیڈا میں خوش آمدید کہنے کے لئے کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
سلام ، عالی مرتبت ، فیض گنجور
خلیفۂ خامس ، حضرتِ مسرور
اِک ہجومِ عاشقاں ہے چشم براہ
دیدہ و دِل کیے فرشِ راہ
دیکھتے ہیں جب یمین و یسار
دل کو ملتا ہے سکون و قرار
مہدیٔ دوراں کے جاں نثار ہیں سب
اور خلافت کے پرستار ہیں سب
آج گنبدِ مینائی کے نیچے
ہمیں فقط ، اِک امام کے پیچھے
آپ کے حق میں کوکبؔ کی ہے یہ دعا
آپ کو ہو عمرِ دراز ، عطا