سلسلۂ خلافت

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں مکرمہ لئیقہ منیب صاحبہ اپنے مضمون میں بیان کرتی ہیں کہ 1979ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کے پاس مَیں اپنی بیٹیوں کے ساتھ ملاقات کے لئے گئی اور عرض کیا کہ میرے میاں گیمبیا میں ہیں اور ہم بھی اب اُن کے پاس جارہے ہیں۔ حضورؒ فرمانے لگے کہ کیوں نہ آپ لوگوں کو گیمبیا سے سیدھے یوگنڈا بھجوا دیا جائے۔ اس کے بعد کئی باتیں ہوئیں اور ہم واپس آگئے۔ پھر گیمبیا میں پانچ سال گزارے اور یہ بات قریباً بھول چکے تھے کہ اچانک خلافت رابعہ میں مرکز سے ارشاد موصول ہوا کہ ہمیں گیمبیا سے یوگنڈا روانہ کردیا جائے۔ مجھے یہ اطلاع سن کر حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی بات یاد آگئی اور سخت حیرت ہوئی کہ کس طرح خدا تعالیٰ نے ایک خلیفہ کی بات کو دوسرے کے ذریعہ من و عن پورا فرمادیا۔ اور عجیب بات یہ بھی تھی کہ اس سے قبل ہمارے گیمبیا سے تمام سفر براستہ لندن ہوا کرتے تھے لیکن یہ سفر براہ راست گیمبیا سے یوگنڈا کیلئے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں