سنتے ہیں عنقریب ہے آمد حضور کی – نظم

محمود احمد ملک

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جولائی 2012ء میں مکرم پروفیسر محمد اسلم صابر صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کو کینیڈا میں خوش آمدید کہنے کے لئے کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

سنتے ہیں عنقریب ہے آمد حضور کی
اُڑتی سی اِک خبر ہے زبانی طیور کی
آ آ میرے امام کہ آنکھیں ہیں فرشِ راہ
آ کچھ تو کم ہوتیں دلِ ناصبور کی
اِک اِک چراغ گُل ہوا ظلمت ہے چھا گئی
محتاج ہے یہ دھرتی خلافت کے نُور کی
آگے قدم بڑھا امامت کے سائے میں
ساعت نہیں ہے دُور اب دیں کے ظہور کی
کہتے ہیں اس وجود پہ جلوۂ حق ہوا
صابرؔ چلو نہ ہم بھی کریں سیر طور کی

اپنا تبصرہ بھیجیں