سوچتے اے کاش ہم قرآن کا کیا ہے مقام – نظم

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اکتوبر 2009ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی قرآن کریم سے متعلق ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

سوچتے اے کاش ہم قرآن کا کیا ہے مقام
آخری خط ہے خدائے پاک کا بندوں کے نام
اس میں اک زور بیاں ، اک رعب ، اک تابندگی
پڑھنے والے کی بدل دیتا ہے ساری زندگی
مالکِ ازلی نے دی اس کو بہارِ جاوداں
چُھو نہیں سکتی کبھی اس پھول کو فصلِ خزاں
مَیں کروں توصیف اس کی کب ہے یہ میرا مقام
آخری خط ہے خدائے پاک کا بندوں کے نام

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں