سُوئے منزل ہو گئے ہیں کل رواں مرزا وسیم – نظم

محمود احمد ملک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍مئی 2007ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی یاد میں مکرم فاروق محمود صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

سُوئے منزل ہو گئے ہیں کل رواں مرزا وسیم
بارگاہِ ایزدی میں دے کے جاں مرزا وسیم
دے رہے ہیں یہ گواہی وہ مقدّس سب مقام
تُو نڈر اور مستعد تھا پاسباں مرزا وسیم
پسر محمود آپ کے ہم سب پہ جو احسان ہیں
اب جزا ہو خود خدا ہی اُس جہاں مرزا وسیم
تھی خلیفہ کی خوشی میں آپ کی ساری رضا
تھے اطاعت کے لبادے میں نہاں مرزا وسیم

اپنا تبصرہ بھیجیں