صوفی شاعر سچل سرمستؒ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 14 اگست 2020ء)

ماہنامہ’’خالد‘‘ربوہ ستمبر 2012ء میں وادیٔ سندھ کے مشہور صوفی شاعر اور بزرگ سچل سرمستؒ کے بارے میں تحریر ہے کہ آپ خیرپور کے ایک قصبے دلازا میں 1739ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اصل نام عبدالوہاب تھا۔ والد کا نام صلاح الدین تھا۔ آپ کا شجرہ نسب 38ویں پشت پر حضرت عمرؓ سے جاملتا ہے۔ آپ کا صوفیانہ کلام سندھی کے علاوہ پنجابی، اردو، فارسی اور سرائیکی میں بھی ملتا ہے۔ آپ کو ہفت زبان شاعر بھی کہا جاتا ہے۔ آپ نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ سے بھی فیض حاصل کیا۔ چودہ برس کی عمر میں عربی اور فارسی زبان سیکھ لی اور قرآن مجید بھی حفظ کرلیا تھا۔ آپ کی وفات 1826ء میں ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں