سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی انکساری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سیدنا طاہر نمبر میں حضورؒ کے عجزوفروتنی کے بعض واقعات حضرت مرزا عبدالحق صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔
آپ بیان کرتے ہیں کہ حضورؒ خلیفہ بننے سے قبل بعض ایسے اجلاسات میں شامل ہوتے جن میں مَیں بھی شامل ہوتا تو اجلاس کے بعد مجھے بس پر چڑھانے کے لئے تشریف لے آتے اور پھر سارا وقت سڑک کے کنارے کھڑے رہتے۔
کسی مجلس میں مرکزی جگہ کی بجائے حضورؒ ایک طرف ہوکر بیٹھتے تھے۔ خلافت کے بعد صدارت کے مقام پر بیٹھنا مجبوری تھی لیکن لندن میں ایک بار آپ نے جلسہ کے چند مہمانوں کو کھانے پر بلایا جن میں حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب اور حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب (ایدہ اللہ تعالیٰ) بھی شامل تھے۔ جب حضورؒ تشریف لائے تو میز کے ایک طرف بیٹھ گئے۔ مَیں نے گزارش کی کہ حضورؒ مرکزی جگہ پر تشریف لے آئیں تو فرمایا کہ میرا یہی مقام ہے اور وہاں حضرت مرزا منصور احمد صاحب بیٹھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں