سیراب ہو رہا ہوں مگر نزدِ جُو نہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 9؍ فروری 2009ء میں شامل اشاعت مکرم مبشر احمد محمودؔ صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

سیراب ہو رہا ہوں مگر نزدِ جُو نہیں
وہ ہم کلام تو ہے مرے رُوبرو نہیں
کھلتا ہے ترک عشق پہ زنداں کا دَر مگر
ایسی ہمارے جی میں کوئی آرزو نہیں
فردِ قرارِ جرم میں منصف نے یہ لکھا
رُودادِ غم سنانے میں یہ خوش گلو نہیں
ہر لب پہ میرا نام ہے دشنام کی طرح
اس شہرِ کم نظر میں مری آبرو نہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں