سیلاب دھو کے شہر کے دیوار و در گیا — نظم
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، روزنامہ الفضل انٹرنیشنل 16؍جون 2025ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍ستمبر 2014ء میں ربوہ کے حوالے سے کہی گئی مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو مکرم روشن دین تنویر صاحب کی ایک نظم پر تضمین ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
سیلاب دھو کے شہر کے دیوار و در گیا
بیٹھی جو دھول چہرۂ ربوہ نکھر گیا
دن کو الاپے شور کے نغمے بہت مگر
شب کی عبادتوں کے قرینے سے ڈر گیا
لہروں نے جھوم جھوم کے گائے وفا کے گیت
پانی مچل مچل کے بالآخر اُتر گیا
سیلاب سے گو وعدہ اُچھلنے کا تھا کیا
لیکن پھر عین وقت پہ دریا مُکر گیا
سیلاب تُند و تیز تھا شوریدہ سر ، مگر
’’ربوہ کے پاؤں چُوم کے آگے گزر گیا‘‘
اچھی نظم تھی