عجز و تسلیم کی اور صبر و رضا کی دولت – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14ستمبر2010ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

عجز و تسلیم کی اور صبر و رضا کی دولت
کتنی انمول ہے یہ راہِ ہدیٰ کی دولت
اپنی تقدیر پہ نازاں ہیں سبھی اہلِ وفا
جن کو حاصل ہوئی اس بزمِ سدا کی دولت
آؤ اس یار کی عظمت کے ترانے گائیں
جس نے بخشی ہے ہمیں صدق و صفا کی دولت
زندگی اپنی یوں ہی عشق محمدؐ میں کٹے
ہر گھڑی لب پہ رہے حمد و ثنا کی دولت

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں