عدو جب جَور کے تیروں کو مومن پر چلاتا ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7جون 2012ء میں مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:
عدو جب جَور کے تیروں کو مومن پر چلاتا ہے
خدا پھر اپنے بندوں کے لئے غیرت دکھاتا ہے
عدو کے سارے منصوبے خدا ناکام کرتا ہے
وہ ظالم کو پکڑ کر باعثِ عبرت بناتا ہے
’’خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے‘‘
وہ مولا اپنے بندوں کی سدا عزت بڑھاتا ہے
’’غرض رُکتے نہیں ہرگز خدا کے کام بندوں سے‘‘
لگایا اُس نے جو پودا وہ ہر آں بڑھتا جاتا ہے