عرفان کی اِک کان ہے ، اِک جذب و رضا ہے – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جنوری 2012ء میں قرآن کریم کی مدح میں مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

عرفان کی اِک کان ہے ، اِک جذب و رضا ہے
اسلام سے قرآں کا یہ تحفہ ملا ہے
یہ عشقِ محمدؐ ہے یہی عشقِ خدا ہے
سینوں میں محبت کا یہی نُور بھرا ہے

مشکل ہو بہت راہ کہ لمبا سا سفر ہو
ہم وعدہ نبھائیں گے سفر ہو کہ حذر ہو
ہم کام کئے جائیں گے وعدہ ہے ہمارا
اس کام کی تکمیل کا سہرا مرے سر ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں