عشقِ رسولِ ہاشمی دل میں ہے جاگزیں – نعت

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر 2010ء میں مکرم پروفیسر محمد اسلم صابرؔ صاحب کا نعتیہ کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب پیش ہے:

عشقِ رسولِ ہاشمی دل میں ہے جاگزیں
سیرت ہے بے مثال تو صورت بھی ہے حسیں
اس کا وجود غایت تخلیقِ کائنات
اس کا ظہور باعثِ تزئینِ عالَمیں
لوگو! ہمیں تو گنبد خضراء سے پیار ہے
سرمہ ہماری آنکھ کا یثرب کی سرزمیں
اے سید کونین! ہم نازاں ہے آپؐ پر
ہم ہیں گناہگار تُو شفیع مُذنبیں

پرنٹ کریں
0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/Om7LW]

اپنا تبصرہ بھیجیں