عیسائیوں پر مظالم

جرمنی سے نوجوانوں کے لئے جرمن زبان میں شائع ہونے واے جریدہ Jugend Journalکا شمارہ 8 خاص نمبر شائع ہوا ہے جس میں ابتدائی عیسائیوں پر مظالم کا ذکر کرتے ہوئے مکرم عبدالرزاق صاحب لکھتے ہیں کہ سلطنت روم کے قیصر نیرو نے، جو دماغی مریض تھا، اپنی سلطنت کے دارلحکومت روم کو نذر آتش کر دیا اور الزام عیسائیوں پر عائد کردیا۔ چنانچہ عیسائیوں کو اس مبینہ جرم کی پاداش میں سخت سزائیں دی گئیں۔ وہ زندہ جلائے گئے اور انہیں وحشی درندوں کے سامنے پھینکا گیا۔ یہود بھی رومی حکومت کو عیسائیوں کے خلاف اکساتے رہتے تھے۔ ان مظالم کا سلسلہ قریباً تین صدیوں تک جاری رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں