قدم بڑھاتا ہے وہ مہرباں خدا کی طرف – نعتیہ کلام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10جون 2011ء میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی نعت میں سے انتخاب پیش ہے:

قدم بڑھاتا ہے وہ مہرباں خدا کی طرف
جو دیکھتا ہے محبت سے مصطفٰےؐ کی طرف
خدا کے فضل سے پلٹے گا بن کے ابرِ کرم
درود جائے گا جو سیدالوریٰؐ کی طرف
اُڑائیں ان کے جو خاکے اُڑے گی خاک ان کی
جو دل کا گند اُچھالیں گے پیشواؐ کی طرف
ہے اُس کو طاقت و قدرت ضرور توڑے گا
جو ہاتھ ظلم کا اُٹھے گا مجتبیٰؐ کی طرف
سکون و امن ، محبت اور عافیت کے لئے
زمانہ دیکھے گا اُس فخرِ انبیاء کی طرف

اپنا تبصرہ بھیجیں