قرآن تیرا رہبر چاہت کا یہ نشاں ہو … نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 28؍اکتوبر 2022ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍دسمبر 2013ء میں مکرم طاہر احمد محمود صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
قرآن تیرا رہبر چاہت کا یہ نشاں ہو
چمکے حسین تارا روشن ترا جہاں ہو
ہر دم یہی صحیفہ تم حرز جاں بنانا
اس ورد سے معطّر اور تر تیری زباں ہو
رحمت کا اِک نشاں ہے یہ سایۂ خلافت
سر پر ترے ہمیشہ یہ مثلِ سائباں ہو
سایہ فگن فرشتے رحمت لیے ہوئے ہوں
اور سایۂ خلافت ہر دم ہی پُرفشاں ہو
پیارے ہوں جان و دل سے دونوں انعام تجھ کو
لازم ہو یہ خلافت ملزوم یہ قرآں ہو
جس سے ہے ساری برکت نام اس کا ہے محمدؐ
لاکھوں درود اس پر قربان اس پہ جاں ہو