لٹوں نے اُس کی ہے لُوٹا قرار راتوں کا … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 22 اپریل 2022ء)
روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 19؍نومبر 2013ء میں مکرم میر انجم پرویز صاحب کی رمضان المبارک کے حوالے سے ایک خوبصورت نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

لٹوں نے اُس کی ہے لُوٹا قرار راتوں کا
کیا ہے دامنِ دل تار تار راتوں کا
ہؤا ہے دل کے اُفق پر طلوع جب سے وہ بدر
دنوں میں ہونے لگا ہے شمار راتوں کا
مسافتیں ہیں شبِ ہجر کی کہ کٹتی نہیں
اگرچہ پا بہ رکاب ہے سوار راتوں کا
ظہورِ فجر ہوا ہے ہزار رات کے بعد
یہ مسئلہ نہیں دو تین چار راتوں کا
وہ ایک لمحۂ وصلش نصیب ہو جائے
کہ طے ہو فاصلہ جس میں ہزار راتوں کا
کچھ اس طرح سے ہوں ہم اُس کے ساتھ ہم صحبت
کہ ساتھ ساتھ ہو دن کو بھی یار راتوں کا

میر انجم پرویز صاحب

اپنا تبصرہ بھیجیں