لہو میں ڈوب کے تم کس اُفق کے پار گئے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اکتوبر 2010ء میں سانحہ لاہور کے حوالہ سے مکرم مجید قریشی صاحب کی نظم بعنوان ’’پیارے شہیدوں کے نام‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

لہو میں ڈوب کے تم کس اُفق کے پار گئے
ہم ایسے کج رَووں کی عاقبت سنوار گئے
جو عہد باندھا خلافت کے پاسبانوں سے
کچھ اس ادا سے نبھایا کہ جان وار گئے
زمانے والو! نوشتوں کو غور سے دیکھو
شہید اپنے لہو سے جنہیں اُبھار گئے
تائید حق و ملائک نہ روک پاؤگے
ہم ایسی دار و رسن پہ تو بار بار گئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں