مجھے کیا خوف دنیا سے مجھے کیا غم حوادث کا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ25اگست 2008 ء میں مکرم یونس احمد خادمؔ صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔
مجھے کیا خوف دنیا سے مجھے کیا غم حوادث کا
میرے سر پہ ہے جب تک سائباں قائم خلافت کا
خدا کی خاص ہے نظرِ عنایت آج کل جس پہ
ہماری گردنوں میں ہے جوأ اس کی اطاعت کا
چُنا تجھ کو خدا نے باغبانِ گلشنِ احمد
کہ میرِ کارواں ہے تو مسیحا کی جماعت کا
نظامِ نو سے وابستہ ہے خادمؔ امن دنیا کا
زمانہ ہے فقط محتاج اب تیری قیادت کا