محترمہ صفیہ نعیم النساء صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مئی 2009ء میں محترمہ صفیہ نعیم النساء صاحبہ کا ذکرخیر اُن کی بیٹی مکرمہ ص۔م۔ ثمرصاحبہ نے کیا ہے۔
محترمہ صفیہ نعیم النساء صاحبہ حضرت حاجی محمدالدین صاحب تہالویؓ درویش کی صاحبزادی تھیں جنہوں نے 1903ء میں جہلم میں بیعت کی سعادت حاصل کی۔ ان کی شادی محترم چوہدری محمد امین غازی صاحب سے ہوئی تھی جن کے سارے خاندان کو ہجرت کرکے پاکستان آتے وقت سکھوں نے حملہ کرکے شہید کردیا تھا اور انہیں زخمی حالت میں مرا ہوا سمجھ کر چھوڑ گئے تھے۔ ان کا انتقال 28جون 2001ء کو ہوا۔ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب (ایدہ اللہ تعالیٰ) نے جب ان سے یہ دردناک حالات سنے تو فرمایا۔ ’’آپ اپنے نام کے ساتھ غازی‘‘ لکھا کریں۔ حضور جب ناظر اعلیٰ تھے تو محترم امین غازی صاحب نے اپنی وفات سے قبل اپنی ایک بیٹی کو بتا دیا تھا کہ ’’مرزا مسرور احمد صاحب‘‘ خلیفہ ہوں گے۔
محترمہ صفیہ نعیم النساء صاحبہ ہمیشہ خدمت دین میں پیش پیش رہیں۔ ربوہ میں اپنے محلہ کی صدر لجنہ بھی رہیں۔ موصیہ تھیں۔ چندہ کی بروقت ادائیگی کرتیں۔ ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتیں۔ آپ صف اول کی مجاہدہ تھیں۔ آپ کے دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں۔ آپ نے بچوں کی تعلیم و تربیت احسن رنگ میں کی۔ ہر ایک سے ہمدردی کرتیں اور دوسروں کی تکلیف کا احساس رہتا تھا۔ آپ نہایت باحوصلہ خاتون تھیں۔ بہشتی مقبرہ ربوہ میں آپ کی تدفین ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں