محترمہ فرزنداں بی بی صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23نومبر 2009ء میں مکرم مقدّس احمد صاحب اپنی والدہ محترمہ فرزنداں بی بی صاحبہ کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مرحومہ 26جون 2009ء کو وفات پاکر بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہوئیں۔
آپ جوانی سے ہی پنجوقتہ نماز باجماعت اور نماز تہجد کی پابند تھیں۔ گاؤں کی بہت سی احمدی اور غیراحمدی بچیوں کو آپ نے قرآن کریم پڑھایا۔ جمعہ باقاعدہ مسجد جاکر پڑھتیں۔ روزے ہمیشہ رکھتیں۔ وفات 76 سال کی عمر میں ہوئی اور اُس سے ایک سال پہلے بھی سارے روزے رکھنے کی توفیق پائی۔ مالی تحریکات میں خوب حصہ لیتیں۔ اپنا بہت سا زیور بھی پیش کرنے کی توفیق پائی۔
آپ محترم محمد عبداللہ وینس صاحبہ سکنہ پیروشاہ (نزد قادیان) کی بیٹی تھیں۔ مکرم غلام حسن صاحب سکنہ گنڈاسنگھ والا سے شادی ہوئی۔ بہت بہادر خاتون تھیں۔ پاکستان آتے وقت آپ کے قافلہ پر سکھوں نے حملہ کردیا اور آپ کے والد کو آپ کی نظروں کے سامنے برچھی گھونپ کر شہید کردیا۔ آپ کی عمر اُس وقت صرف چودہ سال تھی لیکن آپ نے اپنی چھوٹی بہن کا بازو مضبوطی سے تھاما اور پوری طاقت سے وہاں سے بھاگ اٹھیں۔ جب آگے جاکر سب لوگ جمع ہوئے تو آپ نے اپنے والد کی شہادت کا بتایا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں