محترمہ ہاجرہ بیگم صاحبہ

محترمہ ہاجرہ بیگم صاحبہ 1903ء میں پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد حضرت حافظ نبی بخش صاحبؓ آف فیض اللہ چک حضرت مسیح موعودؑ کے دعویٰ سے قبل بھی خدمت اقدس میں حاضر ہوا کرتے تھے۔ آپ کے ایک بڑے بھائی حضرت حکیم فضل الرحمان صاحبؓ نے 25 سال مغربی افریقہ میں خدمت کی توفیق پائی۔
1925ء میں حضرت چودھری محمد حسین صاحب سے شادی کے بعد محترمہ ہاجرہ بیگم صاحبہ نے جھنگ میں سکونت اختیار کی۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں دس بچوں سے نوازا جن میں سے ایک فرزند محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب ہیں۔ مرحومہ تہجد گزار تھیں اور قرآن کی تلاوت اس ذوق سے کرتیں کہ بہت سا حصہ زبانی یاد تھا۔ صاحب رؤیا وکشوف تھیں۔ تربیت اولاد کی طرف خاص توجہ دی اور سب بچوں کو خود قرآن کریم پڑھایا۔ کچھ عرصہ محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے پاس لندن میں بھی قیام فرما رہیں اور 7؍اکتوبر 1977ء کو لندن میں ہی وفات پائی۔ جنازہ ربوہ لایا گیا جہاں نماز جنازہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ؒ نے پڑھائی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل میں آئی۔
محترمہ ہاجرہ بیگم صاحبہ کا ذکر خیر آپ کے ایک بیٹے محترم عبدالحمید صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’ الفضل‘‘ ربوہ 22؍فروری 1996ء میں شامل اشاعت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں