محترم حاجی عبدالغنی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍جولائی 2006ء میں مکرم ریاض احمد ملک صاحب کے قلم سے محترم حاجی عبدالغنی صاحب آف دوالمیال ضلع چکوال کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔

ریاض احمد ملک صاحب

محترم حاجی صاحب مسکین طبیعت کے مالک، خدمت دین اور خدمت خلق کے لئے ہر وقت تیار رہنے والے تھے۔ تہجد گزار، ہمہ تن ذکرالٰہی میں مشغول اور صاحب رؤیا و کشوف تھے۔ احمدیہ مسجد دوالمیال پر مقدمہ میں آپ کا نام بھی شامل تھا۔ آپ نے ذاتی خرچ سے دوالمیال کے قبرستان کی قریباً دو فرلانگ لمبی دیوار پتھروں کی بنوائی۔ گلی کی قریباً تین سو فٹ اینٹوں کی سولنگ بھی کروائی لیکن کبھی کسی خدمت کا اپنی زبان سے اظہار نہیں کیا۔ چھوٹی سی دکان تھی۔ اذان ہوتی تو کسی کی پروا کئے بغیر دکان بند کردیتے۔ جس دکاندار سے آپ سامان خریدا کرتے تھے، اُس کا کہنا ہے کہ آپ واحد شخص تھے جن کی ایڈوانس رقم ہمیشہ میرے پاس پڑی رہتی۔ کہا کرتے کہ زندگی کا کوئی پتہ نہیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ میرا ادھار رہ جائے۔ طویل عرصہ فالج کی وجہ سے علیل رہے لیکن کبھی شکوہ نہیں کیا۔ غیرازجماعت بھی آپ کی خدمات کی وجہ سے آپ کی بہت عزت کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں