محترم خاور ایوب صاحب شہید

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اپریل 2011ء میں عزیزم عبدالباسط نے اپنے والد محترم خاور ایوب صاحب کا ذکرخیر کیا ہے جو 28؍مئی 2010ء کو سانحہ لاہور میں شہید کردیئے گئے۔
محترم خاور ایوب صاحب بھیرہ (ضلع سرگودھا) میں پیدا ہوئے اور وہیں سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔ گریجوایشن لاہور سے کی۔ لاہور میں اپنے ایک کزن کے ہاں رہائش کے دوران آپ کو احمدیت سے تعارف حاصل ہوا اور بعدازاں دعا کے نتیجہ میں خواب دیکھ کر آپ پر صداقت ظاہر ہوگئی اور 1985ء میں آپ نے احمدیت قبول کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس کے بعد خدمت دین میں ہمیشہ مستعد رہتے۔ سیکرٹری وقف نَو کی حیثیت سے بہت عمدہ خدمت کی توفیق پائی۔ بچوں کی تعلیم اور تربیت کا ہمیشہ خیال رکھتے۔ کہا کرتے تھے کہ دلی لگن اور محنت سے کام کرو اور نتیجہ خدا پر چھوڑ دو۔ خود بھی پنجوقتہ نماز کے عادی تھے، دوسروں کو بھی تلقین کرتے اور اس معاملے میں کوئی سستی برداشت نہ کرتے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں