محترم سید اعجاز احمد شاہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍ اپریل 1996ء میں محترم سید اعجاز احمد شاہ صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم سید منیر احمد لکھتے ہیں کہ آپ نے 1943ء سے باقاعدہ خدمت سلسلہ کا آغاز کیا اور 1983ء میں ریٹائر منٹ کے بعد بھی چھ برس تک خدمت بجا لاتے رہے۔ آپ 23؍ستمبر 1923ء میں محترم پیر جی سید علی احمد صاحب کے ہاں پیدا ہوئے جو ایک خانقاہ کے سجادہ نشین تھے مگر 1907ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے دست مبارک پر بیعت کر کے سجادہ نشینی سے دستبردار ہوگئے تھے۔
محترم اعجاز شاہ صاحب 1990ء میںجرمنی آ گئے اور وہاں تا دم آخر خدمت سلسلہ میں مصروف رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں