محترم سید ولایت حسین شاہ صاحب

محترم سید ولایت حسین شاہ صاحب یوپی کے رہنے والے تھے۔ آبائی پیشہ تعزیہ سازی تھا اور نواب صاحب لکھنؤ کاتعزیہ بنایا کرتے تھے۔ ایک مجلس میں آپ کی ملاقات حضرت سید مختار احمد صاحب شاہجہانپوریؓ سے ہوئی اور انہی کے ذریعہ جلد ہی احمدیت قبول کرلی۔ لیکن نواب صاحب کی مخالفت کی تاب نہ لا کر اور رشتہ داروں حتیٰ کہ بیوی بچوں کے بھی ترکِ تعلق کردینے پر آپ بمبئی چلے گئے جہاں کچھ عرصہ بحری جہازوں میں کوئلہ جھونکنے کا کام کیا۔ پھر امرتسر آکر ایک چھاپہ خانہ میں ملازم ہو گئے۔
اگرچہ امرتسر سے قادیان اکثر جایا کرتے تھے لیکن اتنی دُوری بھی برداشت نہ تھی چنانچہ جلد ہی قادیان آبسے۔ قادیان آکر نئے ماحول میں عجیب بے بسی کے عالم میں تھے کہ حضرت مصلح موعودؓ کو آپ کے حالات کا علم ہوا تو حضورؓ نے آپ کی شادی کرادی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو دس بچوں سے نوازا لیکن سوائے دو بیٹوں کے باقی سب بچے اللہ کو پیارے ہوگئے۔ آپ نے 1973ء میں کراچی میں وفات پائی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہوئے۔

ہدایت اللہ ہادی صاحب

محترم شاہ صاحب مرحوم کے بیٹے مکرم ہدایت اللہ ہادی صاحب نائب مدیر ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا کی زبانی مرحوم کا ذکر خیر محترم سلیم شاہجہانپوری صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍ مارچ 1996ء کی زینت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں