محترم سید ولی اللہ شاہ صاحب

محترم سید ولی اللہ شاہ صاحب سابق مربی سلسلہ مشرقی افریقہ 28؍ستمبر 2006 کو لاہور میں وفات پاگئے۔ آپ 22؍دسمبر 1924ء کو محترم سید محمد لطیف شاہ صاحب آف لاہور کے ہاں پیدا ہوئے۔ میٹرک اور مولوی فاضل کرنے کے بعد 1944ء میں زندگی وقف کردی۔ 1945ء میں مشرقی افریقہ بھجوائے گئے جہاں گیارہ سال خدمت دین کی توفیق پائی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ربوہ میں جنرل سٹور قائم کرلیا۔ آپ پابند صلٰوۃ و صوم اور ملنسار انسان تھے۔ بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل میں آئی۔ آپ کی اہلیہ 2003ء میں وفات پاچکی تھیں۔ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں آپ نے یادگار چھوڑے ہیں۔
(بحوالہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اکتوبر 2006ء)

اپنا تبصرہ بھیجیں