محترم صاحبزادہ مرزا خلیل احمد صاحب درویش
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں وفات یافتہ درویشان کے ضمن میں محترم صاحبزادہ مرزا خلیل احمد صاحب کا ذکرخیر بھی شامل اشاعت ہے۔
محترم صاحبزادہ مرزا خلیل احمد صاحب سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی حرم ثانی حضرت سیدہ امۃ الحیٔ صاحبہؓ کے بطن سے دسمبر 1924ء میں پیدا ہوئے۔ آپ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ کے نواسے تھے۔ مدرسہ احمدیہ میں بھی دینی تعلیم حاصل کرتے رہے۔ تقسیم برصغیر کے معاً بعد کچھ عرصہ قادیان میں بطور درویش مقیم رہے اور یہاں بطور ناظر دعوۃو تبلیغ خدمات سرانجام دیں ۔ اسی طرح ربوہ میں آپ کچھ عرصہ نائب ناظر خدمتِ درویشان رہے۔ 1971ء میں عمرہ کرنے کی سعادت پائی۔ 1964ء میں آپ کی شادی محترم مولوی عبدالباقی صاحب کی صاحبزادی محترمہ طاہرہ صاحبہ سے ہوئی۔ 1969ء میں آپ کو پہلی بار دل کی تکلیف ہوئی اور آپ کی وفات 4؍مارچ 1975ء بعمر پچاس سال ربوہ میں ہوئی۔